سری سیلم پراجکٹ کی سطح آب میں اضافہ

   

حیدرآباد22مئی(یواین آئی) دونوں تلگوریاستوں تلنگانہ اوراے پی میں ہوا کے کم دباو کے پیش نظر گذشتہ تین دنوں سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے سری سیلم پراجکٹ کی سطح آب میں اضافہ ہوا ہے ۔ عہدیداروں نے کہا کہ اس پراجکٹ میں 21,666کیوزک پانی کا بہاود رج کیاگیا۔سری سیلم کی مکمل سطح آب 885کے برخلاف موجودہ طورپر سطح 816.70فیٹ درج کی گئی۔اسی دوران آندھراپردیش کے کرنول،اننت پورمیں مسلسل بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔گذشتہ پانچ دنوں سے کرناٹک میں شدید بارش ہورہی ہے جس کے سبب دریائے تنگبھدرا کاپانی سُنکے سیلامیں آرہا ہے ۔گذشتہ روز عہدیداروں نے ڈیم کے چاردروازے کھول کر پانی کو نچلے علاقوں میں چھوڑا ۔