سری لنکا۔پاک سیریز کے سستے ٹکٹوں کی عدم دستیابی

   

لاہور۔24 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا سے سیریز کیلئے ٹکٹوں کی فروخت جاری ہے۔کراچی میں کوریئر کمپنی کی مختلف مراکز پر شائقین ونڈے میچز کے خریدنے کی کوشش کرتے رہے اور زیادہ ترافراد کی دلچسپی 500 روپے والا ٹکٹ خریدنے میں تھی لین ان کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔ دوسری جانب لاہور میں بھی ٹی ٹوئنٹی میچ کے 500 روپے والے ٹکٹ ناپید ہو چکے ہیں، دیگر انکلوژرز میں میچ دیکھنے کے خواہشمند شائقین کی دلچسپی میں بتدریج اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔