کولمبو : سری لنکا میں جاری معاشی بحران کے درمیان تقریباً 500 ڈاکٹر ملک چھوڑ کر فرار ہو گئے ہیں اور مزید 800 ڈاکٹروں کے فرار ہونے کا امکان ہے ۔’آئی لینڈ’ اخبار نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔اخبار کے مطابق گورنمنٹ میڈیکل آفیسرز ایسوسی ایشن نے چہارشنبہ کو یہ اعداد و شمار پیش کیے ۔ جی ایم او اے کے سکریٹری ڈاکٹر ہریتا التھگے نے کہا کہ یہ اعداد و شمار اس سال جنوری سے اگست تک کے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر حکومت نے حالات کی بہتری کے لیے ٹھوس اقدامات نہیں کیے تو یہ سلسلہ نہیں رکے گا اورکہا کہ تمام سرکاری ملازمین کو 60 سال کی عمر میں ریٹائر کرنے کا حالیہ فیصلہ صورتحال کو مزید خراب کرے گا۔ اگر حکومت اس فیصلے پر عمل کرتی ہے تو تقریباً 300 ماہرین سمیت 800 ڈاکٹر صحت عامہ کے نظام سے باہر ہو جائیں گے ۔