سری لنکا میں انسانی بحران کا خدشہ!

   

کولمبو : سری لنکا میں معاشی بحران سنگینی کی آخری حدوں کو چھو رہا ہے اور اس وقت اس ملک کا زیادہ تر انحصار ہندوستان اور دیگر ممالک کی مدد پر ہے۔دوسری جانب سری لنکا کی حکومت آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ پیکیج کے لیے مذاکرات کر رہی ہے۔ ملک کی آبادی دو کروڑ 20 لاکھ ہے لیکن وہاں کی اکثریت اس وقت خوراک، ایندھن سمیت زندگی کی بنیادی ضروریات پوری کرنے کے لیے مشکلات کا شکار ہے۔