سری لنکا میں ایندھن کے ذخیرہ اندوزوں پر ملک گیر چھاپے

   

کولمبو: سری لنکا میں پولیس نے اتوار کو ڈیزل اور پٹرول کی دوبارہ فروخت اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف ملک گیر چھاپہ مار کارروائی شروع کی۔پولیس کے ترجمان نہال تھلڈوا نے کہا کہ انہیں اطلاع ملی تھی کہ بڑی تعداد میں لوگ گیس اسٹیشنوں پر ایندھن خرید رہے ہیں تاکہ اسے زیادہ قیمتوں پر دوبارہ فروخت کیا جا سکے۔ تھلڈوا نے کہا کہ اس سے عوام کو کافی تکلیف ہو رہی ہے کیونکہ ایندھن کی دستیابی کے باوجود لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔ دریں اثنا، بجلی اور توانائی کی وزیر کنچنا وجیسیکرا نے کہا کہ ہفتے کی رات پٹرول کی ایک کھیپ کولمبو پہنچی۔انہوں نے کہا کہ پٹرول سے لدا ایک اور جہاز 25 مئی کو یہاں پہنچے گا۔اہم بات یہ ہے کہ سری لنکا کو زرمبادلہ کی شدید قلت کا سامنا ہے جس کی وجہ سے گزشتہ چند ماہ سے ایندھن کی قلت ہے ۔اشیائے ضروریہ کی قلت کے باعث عوام پریشان ہیں۔