کولمبو : سری لنکا میں بجلی کے نرخوں میں 275 فیصد اضافہ کردیا گیا جس سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔سری لنکا کے وزیر توانائی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف شرائط کے مطابق بجلی کے چارجز میں دوبارہ اضافہ کرنا پڑا۔انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتیں برقرار رکھنے کے لیے خزانے سے ہینڈ آؤٹ حاصل نہیں کرسکتے۔وزیر توانائی نے کہا کہ اخراجات پورے کرنے کے لیے ریونیو پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔