سری لنکا کو معاشی بحران سے باہر نکلنے مزید وقت درکار

   

کولمبو: سری لنکا کی اقتصادی اصلاحات آہستہ آہستہ زور پکڑ رہی ہیں، تاہم مبصرین کا کہنا ہے کہ لوگوں کی زندگیوں میں بہتری آنے سے پہلے ملک کو ایک بہت طویل سفر طے کرنا ہو گا۔سری لنکا گزشتہ کئی برسوں سے متعدد محاذوں پر چیلنجوں کا سامنا کر رہا ہے، جو معاشی بحران سے بڑھتے ہوئے خوراک، بجلی اور ایندھن کی قلت جیسی مشکلات میں تبدیل ہو گیا۔ 2022 میں سری لنکا اپنے قرضوں کی ادائیگی کی ذمہ داریاں پوری نہ کرنے کے سبب ڈیفالٹ کر گیا، جس کی وجہ سے اسے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے تین ارب ڈالر کے ایک بیل آؤٹ ڈیل کی کوشش کرنی پڑی۔ سری لنکا میں پوائنٹ پیڈرو انسٹیٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ کے ماہر معاشیات اور محقق متوکرشنا سروانتھن کا کہنا ہے کہ گرچہ ملک میں اب ضروری اشیاء کا مسئلہ قدرے کم ہو گیا ہے، تاہم بھوک اور غربت میں اضافہ ہو رہا ہے۔