سری لنکا کی بحریہ نے 47 افراد کو گرفتارکیا

   

کولمبو ۔ سری لنکا کی بحریہ نے 47 افراد کو گرفتار کیا ہے جنہوں نے ملک کے مغربی ساحل کے قریب نیگومبو کے سمندر کے راستے سے غیر قانونی طور پر آسٹریلیا میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ روزنامہ ‘ڈیلی مرر’ نے منگل کو شائع ہونے والی اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔ اس نے بحریہ کے حوالے سے بتایا کہ ایک مشتبہ ماہی گیر کشتی، جو غیر قانونی طور پر تارکین وطن کو لے جا رہی تھی، کو پیر کے روز روکا گیا۔ اس دوران سری لنکا کی بحریہ نے چھ خواتین اور سات بچوں سمیت 47 افراد کو گرفتار کیا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آسٹریلیا جانے والے تمام افراد کا تعلق سری لنکا کے مختلف حصوں سے تھا جن میں تامل اکثریت والے شہر جافنا، کلی نوچی، منار اور بٹی کالوا شامل ہیں۔ ان تمام کو کولمبو ہاربر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔