سری لنکا کی سنٹرل بینک کو آر بی آئی سے خطیر رقمی تعاون

   

کولمبو۔ 9 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا کی سنٹرل بینک نے چہارشنبہ کو ایک اہم بیان میںکہا کہ ریزرو بینک آف انڈیا (RBI) نے جزیری ملک کے مالی ذخائر کو اطمینان بخش بنانے 400 ملین ڈالرس فراہم کئے جانے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔ سنٹرل بینک سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آر بی آئی کے بروقت مالی تعاون سے سرمایہ کاری کرنے والوں کے اعتماد کو استحکام حاصل ہوگا اور اس کے خارجی ریزروس (مالی ذخائر) میں توازن برقرار رکھا جاسکے گا جس کے ذریعہ ملک کی کرنسی کی قدر میں انحطاط کو بھی روکا جاسکے گا۔