سری لنکا کے سابق صدر عارضی طور پر تھائی لینڈ میں مقیم

   

بنکاک۔ تھائی لینڈ کی وزارت خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ سری لنکا کے سابق صدر گوٹا بایا راجا پاکسے عارضی قیام کیلئے تھائی لینڈ پہنچ گئے ہیں۔سنگاپور کے امیگریشن حکام نے جمعہ کے روز اپنی ویب سائٹ پر بتایا کہ گوٹا بایا راجا پاکسے جمعرات کو سنگاپور سے روانہ ہو گئے ہیں۔تھائی حکومت نے چہارشنبہ کے روز کہا تھا کہ ان کا قیام عارضی ہے اور ابھی تک کوئی سیاسی پناہ نہیں مانگی گئی ہے۔