سری نگر اور جموں میں ایپ ٹک کمپنی کے خلاف احتجاج

   

سری نگر: جموں وکشمیر سروس سلیکشن بورڈ (جے کے ایس ایس بی) کی مختلف اسامیوں کے امیداروں کی ایک بڑی تعداد نے چہارشنبہ کے روز یہاں پریس کالونی سری نگر اور جموں میں جمع ہو کر ایپ ٹک کمپنی کے خلاف احتجاج درج کیا۔جموں میں امیدواروں کی ایک بڑی تعداد نے سیول سیکریٹریٹ کی طرف پیش قدمی شروع کی جس دوران پولیس نے متعدد طلبا کو گاڑیوں میں بھر کر پولیس اسٹیشن پہنچایا۔ احتجاجیوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈس اٹھا رکھے تھے اور ‘ایپ ٹک’ پر پابندی لگاؤ جیسے نعرے لگا رہے تھے ۔اس موقع پر ایک احتجاجی نے نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم جے کے ایس ایس بی کی مختلف اسامیوں کے امیدوار ہیں۔انہوں نے کہا: ‘ہم دیکھ رہے ہیں یہاں جمہوری اصولوں کو مسمار کیا جا رہا ہے ’۔موصوف احتجاجی نے کہا کہ ایپ ٹک کمپنی نے کئی ریاستوں میں گھوٹالے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس کمپنی کو یہاں بھی دوبارہ بلیک لسٹ کیا جانا چاہئے ۔انہوں نے لیفٹینت گورنر منوج سنہا سے اس ضمن میں مداخلت کرنے کی اپیل کی۔