سری نگر سے اضافی حج پروازوں کیلئے مرکزی حکومت سے بات ہوئی ہے:عمر عبداللہ

   

سری نگر، 16 مئی (یو این آئی) جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے مرکزی حکومت کے ساتھ سری نگر سے اضافی حج پروازوں کا انتظام کرنے کی فوری ضرورت پر بات کی ہے تاکہ حالیہ پروازوں میں خلل کی وجہ سے 1895عازمین حج کا بیک لاگ دور کیا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ عازمین حج کے لیے ہموار اور بروقت سفر کو یقینی بنانا حکومت کی ترجیح ہے ۔وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار جمعہ کو ’ایکس‘ پر اپنے ایک پوسٹ میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ میں نے حکومت ہند کے ساتھ سری نگر سے اضافی حج پروازوں کا بندوبست کرنے کی فوری ضرورت پر بات کی ہے تاکہ حالیہ پروازوں میں خلل کی وجہ سے 1,895 عازمین حج کا بیک لاگ دور کیا جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ عازمین حج کے لیے ہموار اور بروقت سفر کو یقینی بنانا حکومت کی ترجیح ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی بڑھنے کے بعد حکام نے 8 مئی کو سری نگر ہوائی اڈے کو بنا بر احتیاطاً بند کر دیا تھا ۔
جس کے نتیجے میں حج پروازیں ملتوی ہوئی تھیں۔
تاہم بعد میں 10 مئی کو دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی معاہدے پر اتفاق کے بعد سری نگر ہوائی اڈے پر پرواز آپریشن بحال کر دیا گیا اور 14 مئی سری نگر سے عازمین حج کا دوسرا قافلہ مکہ معظمہ کے لئے روانہ ہوا۔
سری نگر سے عازمین حج کا پہلا قافلہ 4 مئی کو روانہ ہوا تھا۔