سری نگر میں خواتین کا احتجاج

   

سری نگر: پائین شہر کے حبہ کدل علاقے میں لوگوں نے سمارٹ میٹر کی تنصیب کے خلاف سڑکوں پر آکر احتجاجی مظاہرئے کئے ۔اطلاعات کے مطابق شہر سری نگر کے حبہ کدل علاقے میں خواتین کی ایک بڑی تعداد نے بدھ کے روز سڑکوں پر آکر احتجاج کیا۔مظاہرین نے بتایا کہ پی ڈی ڈی محکمہ کی جانب سے علاقے میں سمارٹ بجلی میٹر نصب کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا جو ناقابل برداشت ہے ۔انہوں نے کہاکہ آئے روز نئے نئے آرڈر جاری کئے جارہے ہیں جس وجہ سے لوگ ذہنی پریشانیوں میں مبتلا ہو گئے ہیں۔اُن کے مطابق راشن گھاٹوں پر پانچ کلو چاول اور اب سمارٹ میٹر کی تنصیب سے لوگ سڑکوں پر آنے کے لئے مجبور ہو گئے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ سرکار کی جانب سے اُنہیں کوئی راحت نہیں دی جارہی ۔معلوم ہوا ہے کہ بعد میں پولیس ٹیم جائے موقع پر پہنچی اور احتجاجی خواتین کو یقین دلایا گیا کہ معاملہ متعلقہ محکمہ کے ساتھ اُٹھایا جائے گا۔