سری نگر میں 10۔11 مارچ کوطب یونانی پر بین الاقوامی کانفرنس

   

نئی دہلی: سنٹرل کونسل فار ریسرچ اِن یونانی میڈیسن (سی سی آریوایم)،وزارت آیوش، حکومت ہند 10-11 مارچ 2022 کو سری نگر میں یونانی ڈے 2022 تقریبات کے حصے کے طور پرطب یونانی پرایک بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کررہی ہے ۔کانفرنس کے بارے میں بتاتے ہوئے پروفیسر عاصم علی خان، ڈائرکٹر جنرل،سی سی آریوایم، وزارت آیوش، حکومت ہند نے کہا کہ کانفرنس کا موضوع [؟]اچھی صحت وتندرستی کے لیے یونانی طب میں غذااور غذائیت[؟]منتخب کیا گیاہے جوکہ بہت اہم ہے اور قومی ترجیحات سے ہم آہنگ ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کانفرنس کا انعقاد یونانی ڈے کی مناسبت سے 10-11 فروری 2022کو ہونا تھالیکن کووڈ۔ 19 وبا کی تیسری لہر کے سبب اسے ملتوی کرنا پڑا اور اب 10-11 مارچ 2022کومنعقدکی جارہی ہے ۔پروفیسر خان نے مزید کہا کہ کانفرنس کا مقصدبیماریوں کے بوجھ اور اموات کو کم کرنے کیلئے طب یونانی کی صلاحیتوں کوتلاش کرنا ہے تاکہ اچھی صحت و تندرستی کی پائیدار ترقی کے ہدف-3 کو حاصل کیا جاسکے ۔ بین الاقوامی کانفرنس میں اچھی صحت وتندرستی کو برقرار رکھنے کے لیے غذا اور غذائیت سے متعلق مختلف موضوعات پر سائنسی اجلاس منعقدہوں گے ۔