سری نگر میں23فیصد اسکولی لڑکے سگریٹ نوشی کے عادی:سروے

   

سری نگر: نوعمرلڑکوں میں سگریٹ نوشی کے پھیلاؤ پر کی جانے والی ایک سروے کے مطابق جموں وکشمیر کی گرمائی دارلحکومت سری نگر میں اسکول جانے والے لڑکوں میں سے 23 فیصد لڑکے سگریٹ نوشی کی لت کے شکار ہیں۔بیس سرکاری وخانگی اسکولوں پر مبنی یہ سروے گورنمنٹ میڈیکل کالج سری نگر کے محکمہ کمیونٹی میڈیسن نے جون 2015 سے مارچ 2017 تک سر انجام دیا ہے ۔سروے کے مطابق جواب دہندگان کی اکثریت (18.1فیصد) نے 14 سے 15 برس کی عمر سے سگریٹ نوشی شروع کی ہے ۔سروے میں کہا گیا: ‘جواب دہندگان میں سے 15.1 فیصد عام طور پر ایک دن میں دو سے پانچ سگریٹ پیتے ہیں جبکہ 14.8 فیصد جواب دہندگان دکانوں سے سگریٹ خریدتے ہیں’۔مذکورہ سروے کے مطابق 19.6 فیصد لڑکوں کا خیال ہے کہ جو لڑکے سگریٹ نوشی کرتے ہیں ان کے زیادہ تعداد میں دوست ہوتے ہیں جبکہ 31.4 فیصد لڑکوں کا ماننا ہے کہ سگریٹ نوشی کرنے والے لڑکے زیادہ دلکش ہوتے ہیں۔