سر فراز کا یادگار ڈیبیو،روہت اور جڈیجہ کی سنچریاں ، ہندوستان 326/5

   

راجکوٹ۔ یہاں انگلینڈ کے خلاف شروع ہوئے تیسرے ٹسٹ کا پہلے دن کپتان روہت شرما اور رویندر جڈیجہ کی سنچریوں کے درمیان مڈل آرڈر بیٹر سرفراز خان کی ڈبیو ٹسٹ میں بیٹنگ موضوع بحث رہی ۔سخت محنت اور طویل صبر کے بعد آج سرفراز خان کو بالآخر ہندوستانی ٹیم کی نمائندگی کا موقع ملا اور انہوں نے پہلے ہی دن اپنی بیٹنگ سے ثابت کردیا کہ گواسکر جیسے سابق اہم بیٹر بھی ان کی شمولیت کے حامی کیوں ہیں۔روہت شرما کے آوٹ ہونے کے بعد سرفراز احمد بیٹنگ کیلئے میدان میں اترے اور ان کی بیٹنگ کے دوران ایسا نہیں لگ رہا تھا کہ وہ اپنی زندگی کا پہلا بین الاقوامی ٹسٹ کھیل رہے ہوں کیونکہ انہوں نے جارحانہ اور محتاط بیٹنگ کا وہ امتراج اپنی بیٹنگ میں دکھایا کہ سب ہی تعریف کرنے پر مجبور ہوئے۔جس وقت سرفراز بیٹنگ کیلئے آئے اس وقت دوسرے سرے پرجڈیجہ اپنی 80 رنز کی اننگز کھیل چکے تھے لیکن سرفراز نے جس بیٹنگ کا مظاہرہ کیا وہ اس بات سے انداز لگایا جاسکتا ہے کہ ان دو بیٹرس کے درمیان جب 53 ررنز کی پارٹنر شپ بنی تو اس میں سرفراز کا 43 رنز کا تعاون رہا ۔ بدقسمتی سے جڈیجہ کا آواز پر رن آوٹ ہونے سے قبل سرفراز نے یادگار نصف سنچری اسکور کی ۔ پہلے ٹسٹ کی پہلی ااننگز میں سرفراز نے انگلش بولروں کا دلیرانہ سامنا کرتے ہوئے 66 گیندوں میں 9 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 62 رنز اسکور کئے ۔ دن کے اختتام پر ہندوستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 326 رنز اسکور کئے ہیں اور جڈیجہ 110 رنز بناکر وکٹ پر موجود ہیں ، ان کے ساتھ کلدیب یادو ایک رن بناکر دوسرے ناٹ آوٹ بیٹر ہیں۔ انگلینڈ کے لئے مارک ووڈ کامیاب بولر رہے جنہوں نے 69 رنز کے عوض تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔ قبل ازیں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور میز بان ٹیم کی شروعا ت ناقص رہی اور33 کے مجموعی اسکور پر جیسوال 10 ، گل صفر اور رجت پٹی دار 5 رنز بناکرآوٹ ہوگئے ۔ اس موقع پر روہت اور جڈیجہ نے اننگز کو دوبارہ ترتیب دیا۔