سزائے موت فلسطینیوں کا مقدر :اسرائیلی وزیر

   

تل ابیب : اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو نظریات کے حامل وزیر قومی سلامتی ایتمار بن غفیر نے کہا ہے کہ اسرائیلیوں پر حملہ کرنے والے فلسطینیوں کو برقی کرسی پر بٹھا کر موت کی نیند سلا دیا جائے۔ اسرائیلی چینل 13 کے مطابق ،بن غفیر نے اپنی زیر قیادت راسخ العقیدہ یہودی پارٹی کے اجلاس میں فلسطینیوں کے خلاف دھمکی آمیز زبان کا استعمال کیا۔ بن غفیر نے کہا کہ مقبوضہ علاقوں میں اسرائیلیوں کے خلاف حملوں میں ملوث فلسطینیوں کے لیے موت کی سزا کا قانون مرتب دیں گے،شہریوں کو قتل کرنے والوں کا مقدر برقی کرسی ہوگا۔اسرائیلی سرکاری نشریاتی ادارے کان نے خبر دی ہیکہ بن غفیر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فلسطینیوں کے گھر تباہ کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا،فلسطینوں کے محلوں میں کرفیو لگانے سمیت گھر گھر تلاشی لیتے ہوئے اسلحہ بھی جمع کیا جائے گا۔میں نے حکام کو ہدایت کر دی ہیں کہ وہ مسلح افراد کی نشاندہی کرتیہوئے انہیں حراست میں لینے کے اقدامات کریں۔ بن غفیر نے گزشتہ روز مشرقی القدس میں فلسطینیوںکے14مکانات مسمار کروانے کی ہدایت دی تھیں۔ واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے شمال میں واقع جینن مہاجر کیمپ پر گزشتہ ہفتے ایک چھاپے کے دوران دس فلسطینی ہلاک ہو گئے تھے جس کے بعد یہودی آباد کاروں پر حملوں کا آغاز ہو گیا تھا۔