سسرالی افراد کی ہراسانی، خاتون کی خودکشی

   

حیدرآباد۔/8 اگسٹ، ( سیاست نیوز) شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کی مبینہ ہراسانیوں سے تنگ آکر ایک خاتون نے خودکشی کرلی۔ بنجارہ ہلز پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 30 سالہ عائشہ خاتون جو سید نگر علاقہ کے ساکن سید یونس علی کی بیوی تھی کل پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ عائشہ خاتون کی شادی دس سال قبل ہوئی تھی اور اس خاتون کو زائد جہیز کیلئے ہراساں و پریشان کیا جارہا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 6 اگسٹ کو عائشہ نے اپنی والدہ کو فون کرتے ہوئے ہراسانی کا ذکر کیا تھا اور اس خاتون کے والد نے دوسرے دن بات کرنے کا ذکر کیا تھا لیکن عائشہ خاتون نے دوسرے دن خودکشی کرلی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ع