سشانت خودکشی کیس: مہیش بھٹ سے بھی پوچھ تاچھ کا امکان

   

ممبئی۔سشانت سنگھ راجپوت خودکشی کیس میں مہیش بھٹ کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت خودکشی معاملہ میں پولیس کی جانچ جاری ہے۔ کنگنا رناوت نے گزشتہ دنوں اپنے بیان میں کرن جوہر ، مہیش بھٹ جیسے کئی سلیبریٹی پر سوالات اٹھائے تھے۔ وہیں اب مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انل دیشمکھ نے بتایا ہے کہ ایک دو دن میں مہیش بھٹ بھی اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے۔