سشانت سنگھ کیس میں ریا چکرورتی کو بڑی راحت

   

ممبئی :سشانتسنگھ راجپوت کی موت کے معاملے میں ان کی گرل فرینڈ اداکارہ ریا چکرورتی سمیت اہل خانہ کو بڑی راحت ملی ہے۔ بمبئی ہائی کورٹ نے جمعرات کوریا اس کے بھائی شووک اور ان کے والد کے خلاف جاری کردہ لک آؤٹ سرکلر کو منسوخ کردیا۔ راجپوت کا انتقال 2020 میں ہوا۔ شروع میں اسے خودکشی کا معاملہ بتایا جا رہا تھا لیکن بعد میں کیس سی بی آئی کو بھیج دیا گیا اور ریا چکرورتی کو بھی ملزم بنایا گیا۔ اگر کسی شخص کے خلاف ایل او سی جاری ہوتا ہے تو وہ عدالت کی اجازت کے بغیر بیرون ملک سفر نہیں کر سکتا۔ جسٹس موہتے ڈیرے اور منجوشا دیشپانڈے نے سی بی آئی کی اس دلیل پر سوال اٹھایا کہ کیا محض ایف آئی آر کے اندراج کی بنیاد پر ایل او سی جاری کرنا درست ہے؟ اس کے علاوہ عدالت نے اس دائرہ اختیار پر بھی سوالات اٹھائے کہ اصل ایف آئی آر پٹنہ میں راجپوت کے اہل خانہ نے درج کروائی تھی۔