دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی پر زور
نیویارک ۔ 29 مئی (ایجنسیز) سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ہندوستانی وزیر خارجہ جے شنکر نے خارجہ امور کونسل کے اجلاس کے موقع پر ضمنی طور پر ملاقات کی ہے۔ فارن افیئرز کونسل کی کانفرس قبرص میں بلائی گئی تھی۔دونوں وزرائے خارجہ نے دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط کرنے پر زور دیا ہے اور باہمی تعلقات کے فروغ کے طریقوں پر غور کیا۔ اس موقع پر علاقے اور بین الاقوامی سطح پر درپیش صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا نیز بین الاقوامی استحکام کی اہمیت بھی زیر بحث رہی۔