سعودیہ : عید الفطر10 اپریل کو ہوگی

   

ریاض(کے این واصف): ماہر فلکیات وموسمیات ڈاکٹر عبد اللہ المسند نے کہا ہیکہ رمضان المبارک کے 30 روزے ہوں گے جبکہ عید الفطر چہارشنبہ 10 اپریل کو ہوگی۔ انہوں نے کہا ہیکہ پیر کو صبح 10 بجکر 2منٹ پر چاند گہن تھا جس کا مشاہدہ نہیں ہوسکتاجبکہ فلکی حساب سے آج ہی چاند بدر التمام ہوا ہے۔ انہوں نے کہا ہیکہ ایسی صورت میں چاند گہن عام طور پر نظر نہیں آتا نہ ہی اس کی نماز پڑھی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا ہیکہ اسی طرح 8 اپریل 29 رمضان کو شمالی اور وسطی امریکہ میں سورج گہن ہوگا جو مشرق وسطی میں نظر نہیں آئے گا۔ اس اعتبار سے اس دن یعنی 29 رمضان کو ہلال کا نمودار ممکن نہیں ہوگا نہ ہی اس کا مشاہدہ ممکن ہوگااور اس دن چاند، سورج غروب ہونے سے پہلے ڈوب جائے گا۔ ان اعتبار سے رمضان المبارک کے 30 روزے ہوں گے جبکہ عید الفطر چہارشنبہ 10 اپریل کو ہوگی۔