سعودیہ :میوزک کانسرٹس پروگرام کی بحالی کا فیصلہ

   

ریاض: سعودی عرب میں چند روز قبل تفریحی سرگرمیاں بحال کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ جس سے لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی۔ کیونکہ کئی ماہ سے کورونا وبا کی وجہ سے تفریحی و ثقافتی سرگرمیوں پر پابندی عائد تھی۔ جونہی تفریحی و ثقافتی سرگرمیاں اور پروگرامز کورونا ایس او پیز کے ساتھ بحال کرنے کا اعلان ہوا۔سعودی دارالحکومت میں اگلے چند ہفتوں کے لیے درجنوں میوزک کانسرٹس کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ العربیہ نیوز کے مطابق سعودی عرب میں جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی نے متعدد سعودی اور عرب فنکاروں کی شرکت سے ریاض کے محافل موسیقی واپس کرنے کا اعلان کیا۔الریاض میں ہونے والے موسیقی کنسرٹ میں فن کار نبیل شعیل اور گلوکارہ اصالہ نصری موسیقی کے جوہردکھائے جب کہ الریاض میں ایک دوسرا کنسرٹ آج جمعہ کو ہوگا جس میں فن کار محمد عبدہ فن کا مظاہرہ کریں گے۔