سعودیہ میں دو حیدرآبادی خواتین سڑک حادثہ میں جاں بحق

   

جدہ : 15 اپریل ( ایجنسیز) سعودی عرب میں دو حیدرآبادی خواتین سڑک حادثہ میں اس وقت جاں بحق ہوگئے جب یہ دونوں اپنے افراد خاندان کے ساتھ دمام سے مقدس شہر مکہ عید الفطر کی نماز ادا کرنے جارہیتھے کہ کار حادثہ میں دو خواتین کی موت ہوگئی ۔ یہ دونوں آپس میں چیٹھائی اور دیورانی بتائے گئے ہیں ۔ دو بھائی اپنے افراد خاندان کے ساتھ عید کی نماز ادا کرنے مکہ جارہے تھے کہ ریاض مکہ ہائی وے پر عفیف کے قریب ان کی کار کو حادثہ پیش آیا اور دو خواتین موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی ۔ دونوں کی شناخت فرحت انجم حسینی کے نام سے ہوئی ہے جو دمام کی ایک یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر کے طور پر کام کررہی تھیں اور ان کی بہن راشدہ فاروقی جو ایک گھریلو خاتون تھیں ۔ ان کی میتیں عفیف کے مردہ خانہ میں رکھی گئیں ۔ اگرچہ یہ المناک حادثہ پیر 8 اپریل کو پیش آیا تھا تاہم تاخیر سے اس کی اطلاع ملی ہے ۔ فرحت انجم ، شہاب الدین فاروقی کی اہلیہ ہیں اور راشدہ فاروقی ، رفیع الدین فاروقی کی اہلیہ ہیں دونوں کا تعلق حیدرآباد شہر سے تھا اور دمام میں طویل عرصے سے کام کررہے تھے ۔ متوفی کے گھر والوں کے مطابق عید کی تعطیلات کی وجہ سے ضروری دستاویزات کی تکمیل میں تاخیر ہورہی ہے جس کی وجہ سے تدفین میں تاخیر ہورہی ہے ۔ گھر والوں کے مطابق عفیف میں ان دونوں کی تدفین کا امکان ہے ۔