سعودیہ میں ڈھائی ہزار پاکستانی کورونا سے متاثر

   

ریاض۔ 29 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے پاکستانیوں کی کل تعداد 2 ہزار 500 ہے جبکہ اس وبا سمیت دیگر بیماریوں سے اب تک 100 کے قریب پاکستانی زندگی کی بازی ہار چکے۔سفیر پاکستان راجا علی اعجاز نے آل پارٹیز زوم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو انفرادی طور پر اس چیلنج کا مقابلہ کرنا ہے۔ کورونا کے باعث انتقال کرنے والے پاکستانیوں کی میتوں کے علاوہ دیگر چند میتوں کو پاکستان بھجوانے کی کوشش جاری ہے۔راجا علی اعجازنے مزید کہا کہ مخیر حضرات کے تعاون سے ضرورت مند افراد کو راشن پہنچانے کا کام بھی جاری ہے جبکہ سفارتخانے کی جانب سے ایکسپائر ہونے والے تمام پاسپورٹ کی ایک سال کے لئے تجدید کی جا رہی ہے۔