سعودیہ : کوروناکی نئی شکل کے 10کیس

   

ریاض: سعودی عرب میں محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ مملکت میں ‘کویڈ 19’ کی نئی شکل کے 10 مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے۔سعودی وزارت صحت کے ترجمان محمد العبد العالی نے جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں انکشاف کیا ہے کہ 10 افراد میں تغیر پزیر کوروناوائرس سے واقعات سامنے آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے حال ہی میں تبدیل شدہ وائرس سے متاثرہ افراد کے 10 تشخیص کی ہے۔ ہم نے ان کے ساتھ رابطے میں آنے والے تمام افراد کا سراغ لگا لیا ہے۔ ان میں سے کسی میں بھی انفیکشن نہیں پایا گیا ہے۔مزید برآں انہوں نے زور دے کر کہا کہ کوروناوائرس میں تبدیلی آ رہی ہے۔ سائنس دانوں اور ماہرین نے گذشتہ ایک سال کے دوران ہزاروں تغیرات کی نگرانی کی ہے۔سعودی عرب کے وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کووِڈ-19 کی ویکسین دوسری مرتبہ لگوانے والے شہریوں اور مکینوں کے لیے آن لائن ’’صحت پاسپورٹ‘‘ کے اجرا کا اعلان کیا ہے۔