سعودیہ کی سری لنکا کے صدر کو مبارکباد

   

ریاض : خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سری لنکا کے صدر رانیل وکرما سنگھے کو قومی دن پر مبارکباد پیش کی ہے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی قیادت نے سری لنکا کے صدر کو تہنیتی مکتوب روانہ کئے ہیں۔سعودی قیادت نے سری لنکا کے لیے نیک جذبات کا اظہار کرتے ہوئے ترقی و کامرانی کی امید ظاہر کی ہے۔سعودی قیادت نے دونوں ملکوں کے تعلقات کیفروغ کی خواہش کا بھی اظہار کیا ہے۔