سعودی اتحاد کے ہاتھوں حوثیوں کا ڈرون تباہ

   

ریاض : سعودی عسکری اتحاد نے کہا ہے کہ یمن سے بھیجا گیا دھماکا خیز مواد سے لدا ہوا ایک ڈرون طیارہ تباہ کر دیا گیا ہے۔ دعویٰ کیا گیا ہے کہ اتوار کی صبح یہ حملہ یمن میں فعال ایران نواز حوثی باغیوں نے کیا۔ سعودی نیوز ایجنسی نے عسکری اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی کے حوالے سے بتایا کہ یمنی باغیوں نے سعودی عرب پر حملہ کرنے کی کوشش کی تھی، جسے ناکام بنا دیا گیا۔ سعودی عسکری اتحاد یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف کارروائیاں کر رہا ہے۔