سعودی ایئر ڈیفنس نے 5 میزائل مار گرائے

   

ریاض : عرب اتحاد برائے یمن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران یمن کے الجوبہ اور الکسار علاقوں میں حوثیوں کے خلاف فوجی آپریشن کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ فوجی آپریشن کے دوران 95 حوثی دہشت گرد مارے گئے جبکہ انکی 11فوجی گاڑیاں بھی تباہ کر دی گئیں۔ اس کے علاوہ 5 میزائل بھی مار گرائے گئے۔