سعودی تاجر اور مصری ملازم کا 40 سالہ تعلق جذباتی انداز میں اختتام پذیر

   

ریاض : سعودی عرب میں ایک کاروباری شخصیت کے ہاں کام کرنے والے مصری شہری اور اس کے خاندان نے 40 سال بعد جب وطن واپسی کا فیصلہ کیا تو یہ مرحلہ دونوں کے لیے جذباتی کیفیت اختیار کر گیا۔سعودی کاروباری شخصیت خالد السعود کے مکہ معظمہ میں واقع گھر میں ہونے والی الوداعی تقریب میں مصری ملازم شوقی عباس سمان اور اس کے خاندان کو دیکھا جا سکتا ہے۔ اس موقع پر خالد السعود نے 40 سال تک ان کے خاندان میں خدمات انجام دینے کے بعد رخصت ہونے والے شوقی عباس سمان کی پیشانی پر بوسہ دیا۔ شوقی سمان کے صاحبزادوں نے خالد السعود کے ہاتھ چومے۔ اس واقعہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جسے مصری اور سعودی شہریوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا ہے۔ خالد آل سعود نے مکہ مکرمہ میں اپنے گھر پر اپنے دوستوں کی موجودگی میں الوداعی پارٹی کا انعقاد کیا اور مصری شوقی عباس سمان کے سر کا بوسہ لیا۔ پھر ان کے بچوں نے ان کی تعریف کے اظہار کے طور پر ان کا ہاتھ چوما کیونکہ وہ بچپن سے ان سے محبت کرتا تھا۔