سعودی ثالثی کے بعد روس نے 10 غیر ملکی رہا کردیئے

   

ماسکو : سعودی عرب کی ثالثی کے بعد روس نے یوکرین سے حراست میں لیے گئے 10 غیر ملکیوں کو رہا کر دیا۔سعودی وزارتِ خارجہ کے مطابق غیر ملکیوں کو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ثالثی پر رہا کیا گیا۔ذرائع کے مطابق رہا ہونے والے غیر ملکیوں میں امریکہ، برطانیہ، سوئیڈن، مراکش اور کروشیا کے شہری شامل ہیں۔رہائی حاصل کرنے والے غیر ملکیوں کو روس سے سعودی عرب پہنچایا جائے گا جہاں سے وہ اپنے اپنے ملک روانہ ہوں گے۔