سعودی خاتون انجینئر نے ’ڈاکٹر روبوٹ‘ تیار کر لیا

   

ریاض: سائبر سکیورٹی اور انجینئرنگ نیٹ ورک کی ماہر برآ العنزی نے ای ڈاکٹر متعارف کرادیا۔ اس کی مدد سے ڈاکٹر حضرات ویڈیو لنک کے ذریعے مریضوں کا معائنہ آسانی سے کر سکیں گے اور ایک ہی وقت میں دو مریضوں کا معائنہ بھی کیا جاسکے گا۔برآ العنزی نے کہا ہیکہ اگر ڈاکٹر کلینک اے میں تو روبوٹ کے ذریعہ اسی وقت کلینک بی میں موجود مریض کی صحت حالت معلوم کی جا سکے گی۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ انہوں نے جو روبوٹ تیار کیا ہے اس کی مدد سے فارماسسٹ ادویات وصول کر سکے گا اور مریضوں کو ادویات مہیا کی جا سکیں گی۔ فنگر پرنٹس کے ذریعہ روبوٹ سے ادویات وصول کرنے کی سہولت بھی رکھی گئی ہے۔ روبوٹ آئسولیشن وارڈز میں انفیکشن کی منتقلی کا دائرہ محدود کرنے معاون ہوگا جہاں نرسوں کے بجائے روبوٹ کی مدد سے ادویات اور طبی ساز وسامان بھیجا جا سکے گا اور روبوٹ ڈاکٹر کے اسسٹنٹ کا کردار ادا کرے گا۔