سعودی سرجن نے دل کے نقص کے ساتھ پیدا ہونے والے بچے کو آپریشن سے بچالیا

   

واشنگٹن:امریکہ میں مقیم ایک سعودی سرجن Hani Najm نے ایک نایاب آپریشن کی بدولت قبل ازوقت پیدا ہونے والے بچے کو موت کے منہ میں جانے سے بچا لیا ہے۔اس نے اپنی پیدائش کے بعد گذشتہ سولہ ماہ اسپتال میں گزارے ہیں اور منگل کو وہ پہلی مرتبہ اپنے گھر گیا ہے۔اس بچے کے ساتھ پیدائش کے بعد دلچسپ معاملہ پیش آیا تھا۔اس کی 2 بارحرکت قلب بند ہوئی تھی مگر وہ معجزانہ طور پر دونوں مرتبہ دوبارہ زندہ ہونے میں کامیاب ہوگیا۔کم سن ڈی جے ایڈمنڈز جنوری 2021 میں امریکہ کی ریاست اوہائیو کے ایک اسپتال میں تقریباً 3 ماہ قبل پیدا ہوا تھا۔اس کے ساتھ پیدا ہونے والے جڑواں بچے کی موت واقع ہوگئی تھی۔