سعودی شہری کے گھر میں نایاب نوادرات کا بیش قیمت ذخیرہ

   

ریاض: سعودی عرب میں ایک شہری نے اپنے گھر میں وسیع وعریض میوزیم قائم کرکے حیران کر دیا ہے۔ وہ چار دہائیوں سے نوادرات جمع کررہا ہے۔ اس کے گھر میں جمع کی گئی نوادرات میں ڈائنوسار کی ہڈیاں بھی شامل ہیں۔ سعودی عرب کے فیصل الفایدی نے بتایا کہ اس نے اپنے گھر پر 7 ہزار میٹر کی جگہ کو ایک میوزیم کی شکل دے رکھی ہے۔اس میوزیم میں انواع واقسام کی نوادرات ہیں جن میں بعض انتہائی نایاب اشیاء ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں الفایدی نے کہا کہ اس نے شمال مغربی سعودی عرب میں املج کے مقام پر ’المناخہ‘ کے مقام پر میوزیم بنا رکھا ہے۔ املج گورنری میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا عجائب گھر ہے۔