سعودی شہزادہ محمد بن سلمان کا اگلے ہفتے دورہ یونان

   

ریاض :سعودی شہزادہ محمد بن سلمان 26 جولائی کو یونان کے دورے پر پہنچیں گے جہاں ان کی ملاقات وزیراعظم سے ہوگی۔ 2018 کے بعد سے یہ محمد بن سلمان کا کسی بھی یورپی ملک کا پہلا دورہ ہوگا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یونان کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان کئی مشترکہ معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔