سعودی عربیہ۔کویڈ19کی افواہیں پھیلانے والوں پر ایک ملین ریال کا جرمانہ یا قید

,

   

مذکورہ سعودی حکومت نے جھوٹی خبریں مسلسل پھیلانے والوں کو دوگناہ جرمانہ کا سامنے کرنے کا انتباہ دیاہے
ریاض۔ مذکورہ سعودی حکومت نے منگل کے روز کویڈ 19کے متعلق افواہیں اور جھوٹی خریں پھیلنے والوں پر ایک ملین ریال کا جرمانہ عائد کرنے کا اعلان کیاہے‘ کیونکہ مہلک وباء کے خلاف مملکت میں ٹیکہ اندازی کاکاک شروع کیاجارہا ہے۔

جبکہ دنیا بھر میں ٹیکہ لینے کے لئے عام لوگوں کی حوصلہ افزائی کی کوشش کی جارہی ہیں‘ وہیں کچھ لوگ ٹیکہ کے خراب اثرات کے متعلق افواہیں پھیلارہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے بموجب مذکورہ ملک کے داخلی وزیر نے کہاکہ کوئی بھی وباء کے متعلق افواہیں پھیلانے میں خاطی پایاجاتا ہے تو اس کو اس کو جرمانہ اور کم سے کم ایک سال اور زیادہ سے زیادہ پانچ سال کی سزاء کا مستحق ہوگا۔

مذکورہ سعودی حکومت نے جھوٹی خبریں مسلسل پھیلانے والوں کو دوگناہ جرمانہ کا سامنے کرنے کا انتباہ دیاہے۔عہدیداروں نے کہاکہ لوگوں کو جانکاری حکومت کے ذرائع سے دی جائے گی اور نامعلوم ذرائع سے حاصل خبروں میں پڑکر عوامی احکامات کومتاثر نہ کریں۔

مذکورہ وزرات نے عوام پر زوردیا ہے کہ قابل بھروسہ اور سرکاری ذرائع سے ملنے والی جانکاری پر ہی یقین رکھیں اور غلط جانکاری اور افواہوں سے چوکنا رہیں۔

جن لوگوں کو کویڈ19کے متعلق سوالات اور اس پر چل رہے کام کے متعلق جانکاری حاصل کرنا ہے تو وہ ہاٹ لائن937پر فون کال کرسکتے ہیں۔ سعودی عربیہ میں 17ڈسمبرسے ٹیکہ لگانے کاکام شروع کیاگیا۔

ٹیکہ نہ صرف شہریوں کے لئے مفت ہے بلکہ غیر ملکیوں اور ورکرس کے لئے بھی مفت ہے۔مملکت بھر کے587ٹیکہ مراکز پر 7.3ملین خوارک اب تک پہنچائی گئی ہے