سعودی عربیہ اورکویت نے پروازیں شروع کیں‘ ہندوستان کی جانب سے پابندی برقرار

,

   

جدہ۔یوکے اور دیگر ممالک میں کویڈ19کی نئی صورتحال کا سامنا کرنے بعد احتیاطی اقدامات کے طور پر سعودی عربیہ اور کویت کی جانب سے سفر پر عائد عارضی امتناع برخواست کردیاگیاہے۔

اتوار کے روز سعودی عربیہ کے ہوائی‘ زمین اور سمندری سفر کے ذریعہ داخلہ کو ایک ہفتہ سے زائد کی پابندی کے بعد بحال کردیاگیاہے۔

یوکے کرونا وائرس اسٹرین کے منظرعام پر آنے کے بعد عائد دس روزہ سفر ی امتناع پر ہفتہ کے روزکویت نے انٹرنیشنل ہوائی پروزاوں کو بحال کردیاہے۔


تحدیدات
کچھ تحدیدات بشمول غیر سعودی جو یوکے‘ ساوتھ افریقہ اور دیگر ممالک سے آرہے ہیں ان سے کہاجارہا ہے کہ کویڈ 19ویرانٹ پائے جانے پر مملکت میں داخلہ سے قبل انہیں ان ممالک کے باہر کم سے کم 14دن کا توقف کرنا ہوگا۔

جب سے امتناع ختم کردیاگیاہے کہ دوبئی میں کم سے کم دوہفتوں تک پھنسے ہوئے ہندوستانی اب سے سعودی عربیہ او رکویت کا اپنا سفر شروع کرسکتے ہیں۔

سعودی عربیہ او رکویت کی جانب سے ہندوستان کے علاوہ دیگر ممالک کے داخلہ پر امتناع عائد ہے۔ ان دو خلیجی ممالک کو سفر کرنے والے این آرائیز کو دوبئی جانا ہوگا او روہاں پر 14دن گذارنے پڑیں گے۔

سعودی عربیہ او رکویت کے ایک قابل ذکر حیدرآبادی این آر ائیز کی تعداد جو دوبئی میں پھنسے ہوئی لوگوں کے لئے امتناع کی برخواستگی ایک راحت ہے۔


ہندوستان سے داخلہ
تاہم ہندوستان او ردیگر ممالک سے داخلے پر ایک امتناع برقرار رہے گا اس طرح ہندوستان بہت ساری پریشانی میں پھنسے ہوئے ہیں۔

ہندوستانی مقامی سعودی منتظمین کے ساتھ قریب سے بات چیت پر لگاہوا ہے تاکہ ایک معاہدے طئے پایاجاسکے جس کے ذریعہ ہندوستان راست سعودی عربیہ کا راست سفر صحت کے پروٹوکال پر عمل کرتے ہوئے انجام دے سکے۔

کچھ ذرائعوں کے بموجب یہ معاہدے طئے پانے کے نہایت قریب ہے اور اس کی شروعات جنوری کے دوسرے ہفتہ سے متوقع ہے۔

منسٹری برائے صحت نے اتوار کے روز اعلان کیاکہ پچھلے 24گھنٹوں میں سعودی عربیہ میں کویڈ19کے 82نئے معاملات درج کئے گئے ہیں جو پچھلے نو ماہ کے اعداد وشمار میں یومیہ اساس پر سب سے کم شرح ہے۔

جملہ تعداد میں 363,061تک اضافہ ہوا ہے تاہم مملکت میں سرگرم معاملات صرف2372ہی ہیں۔ مذکورہ جملہ بحال ہونے والے معاملات180افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد354,443تک پہنچ گئی ہے۔