سعودی عربیہ نے چار دن کافری ویزا کی شروعات کی ہے

,

   

سعودی عربیہ کے لئے سیاحت اورمقامات مقدسہ کی زیارت کے لئے داخلہ کی یہ ٹرانزت ویزا اجازت دیتا ہے۔
ریاض۔ مملکت سعودی عربیہ کی وزرات خارجی امور نے ویزٹرس کے لئے فری اسٹاپ اوور ویزا کی شروعات کی ہے جو سرکاری سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کی خبر کے مطابق چار دن قیام کا موقع فراہم کرتا ہے۔

یہ اسٹاپ اوور ٹرانزٹ ویزا 30جنوری 2023پیر سے فوری عمل کے ساتھ اثر انداز ہوجائے گا۔ سعودی عرب کا یہ نیاویزا فری ہے اور ویزا رکھنے والوں کو مملکت میں چار دنوں کے قیام کا موقع فراہم کرتا ہے اور تین ماہ تک کارآمد ہوگا۔

وزرات خارجہ نے متعلقہ حکام کے ساتھ ہم آہنگی او رائیرلائنس کے تعاون سے‘ تمام مقاصد کے لئے مملکت میں آمد اور داخلہ ویزا کے حصول اور خودکار طریقہ کار کو آسان بنانے کے لئے اسٹاپ اوور کے لئے عصری ٹرانزٹ ویزا کا آغازکیاہے۔

مذکورہ ٹرانزٹ ویزا برائے اسٹاپ اوور ٹرانزٹ میں ان لوگوں کو اجازت دیتا ہے جو مملکت میں عمرہ اورزیارت روضہ مقدس کرنا چاہتے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ سیاحتی تقاریب میں شرکت کرنا اورگھومنا بھی چاہتے ہیں۔

سعودی ائیرلائنس کے ذریعہ مملکت کے دورے کا ٹکٹ خریدنے پر آڑان بھرنے والے مسافرین کو خود بخود وزرات خارجہ کے متحدقومی ویزا پلیٹ فارم پر پہنچادیاجائے گا۔ جب درخواست پر عمل ہوگایہ خود بخود منظوری کے بعدمسافر کے ای میل پر بھیج دیاجائے گا۔

سعودی وزرات خارجہ نے ویزا 2030کی حکمت عملی کے تحت سیاحت کو فروغ دینے لئے متعارف کروایاہے۔

نئی خدمات سعودی عر ب کی جانب سے سیاحت کو فروغ کرنے او راسے قومی معیشت کی اہم معاون بنانے او رعالمی سیاحت کے طور پر مملکت کے موقف کو بڑھانے کے لئے اٹھائے گئے کئی اقدامات کے اندر آتی ہے