سعودی عرب خلیجی ممالک کے استحکام کیلئے کوشاں

,

   

شاہ سلمان کی زیرقیادت سعودی کابینہ کا اجلاس، العلا اعلامیہ پر اظہاراطمینان

ریاض : سعودی عرب خلیج ممالک کے استحکام اور خلیجی تعاون کونسل کی بقاء اور سلامتی کیلئے کوشاں ہے۔ سعودی عرب کے ویژن 2030ء کی روح خلیجی ممالک کی مضبوطی سے وابستہ ہے۔ سعودی عرب تمام عرب اور اسلامی ممالک کے ساتھ تعاون کے فروغ کو یقینی بنانا چاہتا ہے۔ اس کا لازمی نتیجہ خطہ کے امن و استحکام میں ہوگا۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیرقیادت سعودی کابینہ کا آن لائن اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ملکی اور بین الاقوامی امور پر غوروخوض کیا گیا۔ نیز اہم فیصلے بھی کئے گئے ہیں۔ شاہ سلمان نے خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک کے سربراہوں کا کانفرنس میں شرکت کرنا اور اسے کامیاب بنانا باعث مسرت ہے۔ انہوں نے ان قائدین سے اظہارتشکر کیا۔ سعودی کابینہ نے العلا اعلامیہ کی اجرائی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ اعلامیہ تمام خلیجی ممالک کے مشترکہ مفادات کے فروغ کا سبب ہوگا۔ خادم حرمین شریفین نے امیرکویت اور سلطان عمان سے موصول ہونے والے پیغامات سے بھی کابینی ارکان کو واقف کروایا۔ سعودی کابینہ کورونا وائرس کی مقامی اور بین الاقوامی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔ سعودی عرب میں کوروناوائرس کی وبا میں کمی آرہی ہے۔ اس پر اظہارمسرت کرتے ہوئے شاہ سلمان نے کہا کہ کوروناوائرس پر قابو پانے کیلئے ہر ممکنہ کوشش کی جارہی ہیں۔ ویکسین کو تمام شہریوں اور غیرملکی شہریوں میں بھی مساوی طور پر مفت فراہم کرنے پر زور دیا گیا ہے۔ سعودی عرب کی جانب سے قطر کے ساتھ فضائی، زمینی اور بحری سرحدیں دوبارہ کھولنے کے اعلان کی خبر سامنے آنے کے بعد خلیجی خطہ کے عوام نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ سعودی عرب کے ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جی سی سی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ قطر کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کے معاہدہ میں خلیجی عرب اور مسلم اقوام کی سلامتی کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے۔ سعودی عرب اور قطر کے درمیان سرحدیں کھولنے اور سفری سہولتیں بحال کرنے پر دونوں ملکوں کے عوام نے خوشی کا اظہار کیا۔ دونوں جانب کے سینکڑوں خاندان اب اپنے عزیزوں سے ملاقات کے منتظر ہیں۔ ایک قطری نوجوان نے اپنے والد سے فون پر بات کرنے کے بعد خوشی سے قہقہے لگاتے ہوئے چھلانگیں مارتے ہوئے نظر آیا اور اس کے چہرہ پر خوشی کے آنسو بھی دکھائی دے رہے تھے۔ 22 سالہ سعودی خاتون سارہ عبدالحکیم عبداللہ جن کی شادی قطر کے شہری سے 2019ء میں ہوئی تھی، اب آزادانہ طور پر مملکت کا دورہ کرسکتی ہیں۔