سعودی عرب فوجیوں کی تعینات کی قیمت ادا کرے گی: امریکہ

,

   

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ سعودی عرب ہمیں ہزاروں اضافی امریکی فوجیوں کی تعیناتی کی قیمت ادا کرے گا۔ وہائٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم سعودی عرب کی مدد کے لئے مشرق وسطی میں فوجی اور دیگر ساز و سامان بھیج رہے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ کیا آپ تیار ہیں۔ میری درخواست پر سعودی عرب نے جو کچھ کررہے ہیں ہمیں ہر چیز کی ادائیگی پر اتفاق کیا ہے۔ یہ پہلی مرتبہ ہے او رہم اسے سراہتے ہیں۔

ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکہ نے مشرق وسطی میں جنگ او رسیکوریٹی میں 8کھرب ڈالر خرچ کئے ہمارے ہزاروں عظیم سپاہی ہلاک ہوئے او رشدید زخمی بھی ہوئے او ردوسری جانب لاکھوں افراد ہلاک بھی ہوئے۔ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ہم سعودی عرب مزید فوج بھیج رہے ہیں۔ سعودی عرب ایک لحاظ سے بہت اچھا اتحادی ہے کہ وہ ہمیشہ ہمارے ساتھ ہوتا ہے اور مشرق وسطی میں ایک بہت اہم ملک ہے۔