سعودی عرب میں آج رمضان کا چاند دیکھنے کی اپیل

   

عرب دنیا میں ایک ساتھ ماہ مقدس کے آغاز کا امکان نہیں

ریاض ۔22 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) سعودی عرب میں جمعرات 29 شعبان کو رمضان کا چاند دیکھنے کی اپیل کی گئی ہے۔ عالمی فلکیاتی مرکز نے کہا ہے کہ بعض عرب ممالک میں یکم رمضان جمعرات یا جمعہ کو ہوگا جبکہ مقامی ویب نیوز نے عالمی فلکیاتی مرکز کے حوالے سے کہا ہے کہ امسال عرب ممالک میں بھی رمضان المبارک کا آغاز ایک دن نہیں ہوگا۔ عرب ممالک جن میں عراق ، تیونس اور مصر شامل ہیں ان میں بروز چہارشبنہ 22 اپریل کو 29 شعبان ہے اس حساب سے وہ رمضان المبارک کا چاند دیکھیں گے اور اگروہاں ہلال دکھائی دے گیا تو جمعرات کو وہاں پہلا روزہ ہوگا بصورت دیگر اگر چہارشنبہ کی شام چاند دکھائی نہیں دیا تو مذکورہ ممالک میں یکم رمضان المبارک جمعہ کے روز ہوگا۔ فلکیاتی مرکز نے نے کہا کہ سعودی عرب سمیت دیگر اسلامی ممالک میں ماہ شعبان کی 29 تاریخ بروز جمعرات ہوگیاس حساب سے وہاں یکم رمضان المبارک جمعہ یا ہفتہ کو ہوگا۔واضح رہے سعودی عرب میں ام القری کیلنڈر کے اعتبار سے 22 اپریل کو شعبان کی 29 تاریخ رہی جبکہ روئیت ہلال کمیٹی کے مطابق بدھ کے روز ماہ شعبان کی 28 تاریخ ہے اس حساب سے جمعرات کو سپریم کورٹ نے مملکت کے طول وعرض میں رمضان کا چانددیکھنے کی اپیل کی ہے۔اگر رمضان المبارک کا چاند جمعرات کو دیکھنے کی شہادت موصول ہوگئی تو یکم رمضان المبارک بروز جمعہ 24 اپریل ہو ہوگا بصورت دیگر ہفتے کے روز یعنی 25 اپریل کو پہلا روزہ ہو گا۔یاد رہے سعودی عرب میں سپریم کورٹ کی جانب سے تمام لوگوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ چاند دیکھ کر گواہی دیں اگر چاند دیکھنے کی معتبر گواہی موصول ہوجائے تو متعلقہ کمیٹی ماہ رمضان کے آغاز کا اعلان کر دیتی ہے اسی طرح عید الفطر اور دیگر مہینوں کے لیے رویت ہلال کی بنیاد اور موصول ہونے کی والی شہادتوں کے اعتبار سے مہینوں کے آغاز کا تعین کیاجاتا ہے۔