سعودی عرب میں ای اسکوٹر تفریح کیساتھ ٹرانسپورٹ کا اہم ذریعہ

   

ریاض : سعودی عرب میں پچھلے کچھ برسوں سے ای اسکوٹر ٹرانسپورٹیشن کا ایک ذریعہ بن گیا ہے۔ کئی شہروں میں ای اسکوٹر استعمال کرنے والوں کی تعدد میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ سیاحتی مقامات پر تو ای اسکوٹر تفریح کا ایک ذریعہ ہے ہی لیکن لوگ اسے گھر سے قریبی مقامات کیلئے بھی استعمال کرنے لگے ہیں۔احمد الھلالی جو جدہ کے تاریخی علاقہ البلد میں ای اسکوٹر فروخت کرتے ہیں نے بتایا کہ حالیہ دنوں میں ہر عمرکے افراد میں ای اسکوٹر کی طلب میں اضافہ ہوا ہے جس کے کئی اسباب ہیں۔اسکوٹر کے استعمال کو کفایتی سمجھا جاتا ہے۔ کچھ لوگ اس لیے بھی اسے ترجیح دیتے ہیں کہ یہ ماحول دوست ہے۔ای اسکوٹر کی قیمتیں 700 سے ایک ہزار 700 ریال کے درمیان ہیں جبکہ اس کی بیٹری مسلسل تین گھنٹے استعمال کی جا سکتی ہے اور اس کی رفتار ساٹھ کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔‘