سعودی عرب میں تعلیمی ادارے 23جنوری کو کھلیں گے

   

ریاض: سعودی عرب میں تعلیم اور صحت کی وزارتوں کی جانب سے 23 جنوری 2022 سے شروع ہونے والے پرائمری اور کنڈرگارٹن کی سطحوں میں طلبا اور طالبات کی کی تعلیم دوبارہ تعلیمی سرگرمیوں کے آغاز سے ملک بھر میں یونیفارم اسٹورز پر اسکول یونیفارم اور دیگر سامان کی فروخت میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسکول یونیفارم کی دکانوں میں سے ایک کے سیلز آفیشل محمد ھوساوی نے کہا کہ کرونا وبا کی وجہ سے دو سال سے زائد عرصے تک جاری رہنے والے جمود کے بعد سعودی عرب میں اسکول یونیفارم کی دکانیں کھل گئی ہیں اور ان میں کاروبار بھی شروع ہوگیا ہے۔