سعودی عرب میں رمضان المبارک کا پیر سے آغاز

   

ریاض،2مئی (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے ماہر فلکیات سدیر الرائی عبداللہ الخضیری نے کہا ہے کہ مملکت سعودی عرب میں رمضان المبارک کا آغاز پیر سے ہوگا۔العربیہ ٹی وی سے بات کرتے ہوئے ماہر فلکیات سدیر الرائی عبداللہ الخضیری کا کہنا تھا کہ29شعبان کو رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کاامکان نہیں ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ سعودی عرب میں رویت ہلال فلکی حساب کتاب کے مطابق نہیں ہوتا بلکہ اس کا فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کے اعلان اور سپریم کورٹ کے فیصلہ کے مطابق کیا جاتا ہے ۔