سعودی عرب میں ریسٹ ہاؤس سے 8 شیر اور ایک بھیڑیا برآمد

   

ریاض : سعودی عرب میں نیشنل سینٹر فار وائلڈ لائف ڈیولپمنٹ نے ایک شہری کے قبضہ سے 8 شیروں اور ایک بھیڑیے کو برآمد کرکے اپنے قبضہ میں لے لیا ہے۔مرکز نے وضاحت کی کہ سیکورٹی حکام کے تعاون سے 8 شیروں اور ایک بھیڑیے کو کنٹرول میں لیا گیا جنہیں ایک ریسٹ ہاؤس میں پالا جا رہا تھا۔ نجی طور پر شکاری جانور پالنا ماحولیاتی نظام کی خلاف ورزی ہے۔ مرکز نے ان جانوروں کی ریاض میں مرکز کے شیلٹر یونٹ کو منتقل کردیا ہے۔نیشنل سینٹر فار وائلڈ لائف ڈیولپمنٹ نے واضح کیا کہ شکاری جانوروں کے حصول پر 10 سال قید یا 30 ملین ریال تک جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔