سعودی عرب میں طیاروں کی خریداری کا سب سے بڑا معاہدہ

   

ریاض: سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی نے اپنے بیڑے میں اضافے کے لیے 6 بینکوں کے ساتھ 11.2 ارب ریال مالیت کے معاہدے کیے ہیں۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق معاہدے سعودی ائر کی تاریخ میں سب سے بڑے شمارکیے جارہے ہیں۔ معاہدے کے ذریعے السعودیہ ائر لائن ائربس اور بوئنگ کمپنیوں سے 73 طیارے خریدے گی۔ مذکورہ معاہدے پر سعودی وزیر نقل وحمل صالح الجاسر اور سعودی ائر لائن کے ڈائریکٹر جنرل ابراہیم عبدالرحمان العمر جب کہ بینکوں کے نمایندوں نے دستخط کیے۔