سعودی عرب میں غیر قانونی طور پر ذخیرہ 5 ملین ماسکس ضبط

,

   

ریاض 29 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) سعودی حکام نے زائد از پانچ ملین میڈیکل ماسکس کو ضبط کرلیا ہے جنہیں غیر قانونی طور پر ذخیرہ کرکے رکھ لیا گیا تھا ۔ سرکاری میڈیا نے یہ بات بتائی ۔ وزارت تجارت نے حائل میں ایک خانگی اسٹور سے 1.17 ملین ماسکس ضبط کئے جبکہ مغربی شہر جدہ میںچہارشنبہ کو ہی چار ملین ماسکس ضبط کئے گئے تھے جو تجارتی ہدایات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ذخیرہ کرلئے گئے تھے ۔ وزارت نے کہا کہ ایسا کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کیا جائیگا ۔ جو ماسکس ضبط کی گئی ہیں انہیں دوبارہ عام مارکٹ میں تقسیم کردیا جائیگا ۔ سعودی میں کورونا کے پھیلاو کو روکنے مختلف اقدامات کئے جا رہے ہیں۔