سعودی عرب میں ماہانہ ۱۰؍ لاکھ روپے تنخواہ چھوڑ کر عوامی خدمت مصروف 

,

   

حیدرآباد : عوامی خدمت کیلئے ایک نوجوان نے ماہانہ ۱۰؍ لاکھ کروپے کی نوکری کو ٹھوکر ماردی ۔ جی ہاں یہ بات بالکل سچ ہے ۔ تلنگانہ کے ضلع جگتیال کے میڈپلی منڈل کے منے گوڑہ گرام پنچایت کا رہنے والا سنگی ریڈی نریش ریڈی سال ۲۰۰۷ء میں ملازمت کی تلاش میں سعودی عرب روانہ ہوئے تھے ۔

انہوں نے وہاں آرامکو کمپنی میں ملازمت اختیار کرلی وہاں انہیں ماہانہ ہندوستانی کرنسی کے مطابق ۱۰؍ لاکھ روپے سے زائد تنخواہ دی جاتی تھی ۔ لیکن انہوں نے عوامی خدمت کا فیصلہ کیا اور اس اچھی تنخواہ والی نوکری کو چھوڑ کر گاؤں کے پنچایت راج انتخابات میں حصہ لیا ۔ اور گاؤں والوں کی خدمت میں مصروف ہوگئے ۔