سعودی عرب میں ویر ہاوز اسوسی ایٹ کی جائیدادیں

   

ٹامکام کے ذریعہ بھرتیاں ، ماہانہ 1800 سعودی ریال تنخواہ
سی وی داخل کرنے کی آج آخری تاریخ ، 7 اپریل کو انٹرویوز
حیدرآباد ۔ 2 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : مشرق وسطیٰ و یوروپی ممالک میں روزگار حاصل کرنے کے خواہاں نوجوانوں کی بہتر انداز میں رہنمائی کے لیے نیوز ایڈیٹر سیاست جناب عامر علی خاں ایم ایل سی نے بیڑا اٹھایا ہے اور اس ضمن میں سیاست ہب غیر معمولی انداز میں رہنمائی بھی کررہا ہے ۔ کچھ عرصہ قبل نوجوان نسل کو بیرونی ممالک میں پائے جانے والے روزگار کے سنہری مواقعوں سے واقف کروانے کے لیے سیاست آڈیٹوریم میں تلنگانہ اوورسیز میان پاور کمپنی لمٹیڈ کے اشتراک و تعاون سے ایک خصوصی سمینار کا اہتمام کیا گیا تھا جس سے کافی امیدواروں کو مدد ملی اب TOMCOM نے آگاہ کیا ہے کہ سعودی عرب میں ( مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ اور اطراف و اکناف میں ) ویر ہاوز اسوسی ایٹ کی ضرورت ہے ۔ 1800 سعودی ریال ( تقریبا 40 ہزار ہندوستانی روپئے ) (1500 سعودی ریال + 300 ریال فوڈ الاونس ) ماہانہ تنخواہ دی جائے گی ۔ اور 9 گھنٹے ڈیوٹی رہے گی ۔ امیدوار کا انٹر میڈیٹ کامیاب ہونا ضروری ہے ۔ ساتھ ہی 2 سال کا تجربہ درکار ہے ۔ 22 سال تا 35 سال عمر کے میدوار اہل ہوں گے ۔ ٹکٹ ، قیام اور ٹرانسپورٹیشن کی سہولت کمپنی کی جانب سے فراہم کی جائے گی ۔ امیدوار کے پاس ای سی این آر پاسپورٹ ہونا ضروری ہے ۔ ابتدائی کنٹراکٹ 2 سال کا ہوگا ۔ امیدوار کا اوسط انگریزی اور بنیادی کمپیوٹر نالج کا حامل ہونا چاہئے ۔ واضح رہے کہ کمپنی کی جانب سے میڈیکل اور انشورنس بھی فراہم کیا جائے گا ۔ اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھانے کے خواہاں امیدوار اپنے سی وی [email protected] پر میل کریں ۔ درخواست یا سی وی داخل کرنے کی آخری تاریخ 3 اپریل 2025 ہے جب کہ انٹرویوز 7 اپریل کو ہوگا ۔ مزید تفصیلات کے لیے سیاست ہب کے نمبر 9700173872 پر ربط کریں اور اسی واٹس اپ نمبر پر سی وی ؍ بائیو ڈاٹا روانہ کریں ۔ اس کے علاوہ آدھار کارڈ ، بائیو ڈیٹا ، پاسپورٹ کاپی ، تعلیمی صداقت نامہ اور پاسپورٹ سائز تصویر کے ساتھ سیاست ہب کے دفتر واقع احاطہ روزنامہ سیاست پر دوپہر 12 تا شام 4 بجے تشریف لائیں یاد رکھیں درخواست داخل کرنے کی 3 اپریل آخری تاریخ ہے ۔۔