سعودی عرب میں کورونا کے 1681 نئے کیس

   

ریاض، 31 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) سعودی عرب میں کورونا وائرس کووڈ-19 کے 1681 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔وزارت صحت نے کل اپنے ٹوئٹر کے ذریعہ یہ اطلاع دی۔سعودی عرب میں متاثرہ افراد کی تعداد کل 83384 ہوگئی ہے جبکہ اس دوران 22 اموات سامنے آنے کے بعد مرنے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 480 تک پہنچ گئی ہے ۔ سعودی عرب میں 1870 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد یہ تعداد 58883 ہوگئی ہے ۔وزیر صحت توفیق الرابعیہ نے ٹوئیٹ کرکے عوام سے احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے ۔